سابق صدر آصف زرداری نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی

Published On 30 June,2023 08:56 pm

نوابشاہ: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عید کے دوسرے روز خصوصی طور پر نوابشاہ میں بالو جا قبا گئے اور اپنے والد مرحوم حاکم علی زرداری اور اپنی والدہ ماجدہ کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے قبروں پر حاضری کے دوران مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی، آصف زرداری کے ہمراہ بختاور بھٹو، محمود چودھری، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، فوزیہ زرداری اور عاشق زرداری موجود تھے۔