لاہور: (دنیا نیوز) عید کی چھٹیاں ابھی جاری ہیں مگر شہریوں کی آسانی کیلئے شہر بھر کے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز آج کھول دیئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر رفعت حیدر بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام خدمت مراکز و ٹیسٹنگ سینٹرز میں لائسنسنگ سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، عوام الناس کو ایک نئے عزم کیساتھ لائسنسنگ سروسز فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہری صرف اور صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں، شہریوں کو فریش، ڈوپلیکٹ، رینول، انٹرنیشنل سمیت دیگر سروسز فراہم کی جائیں گی، آج سے لائسنسنگ سینٹرز معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔