لاہور: عید الاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے خصوصی پلان مرتب

Published On 28 June,2023 10:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے خصوصی پلان مرتب کر لیا گیا۔

عید کے 3 روز 15 ہزار سے زائد ورکرز کام کریں گے، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کیلئے آپریشنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ ہو گا، کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1139 ، سوشل میڈیا، صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیسک قائم کر دئیے گئے، شہر میں 956 ڈمپرز، 615 ٹرالیاں، 238 لوڈرز اور 3499 پک اپس صفائی کیلئے کام کریں گی۔

صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہا ہے کہ نگران حکومت غیر سیاسی ہے، ہمارا کام خدمت کرنا ہے، قربانی کے بعد کوئی قربانی والا معاملہ ہو تو اس کا علم نہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سری پائے جلانے پر لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، عیدالاضحیٰ پر بارش کے امکانات ہیں، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کہا کہ شہر میں 106 عارضی ویسٹ کولیکشن پوائنٹ قائم کر دئیے ہیں، آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 5 ڈمپنگ سائٹ قائم کی گئی ہیں، 12 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

عید کے تینوں دن 190 قربان گاہوں کی خصوصی واشنگ کی جائے گی، ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے 30 ماڈل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔