اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں بدلتی سیاسی صورتحال پر وفاقی حکومت بھی متحرک ہو گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورت حال پر 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، قمر زمان کائرہ سمیت مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان شامل ہیں، وزیر اعظم نے کمیٹی کو فوری کام شروع کرنے اور سیاسی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
کمیٹی وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی عدالت سے نااہلی کے بعد کی صورتحال پر سفارشات مرتب کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کو طلب کیا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد روانہ نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں پائیدار امن شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ویڈیو لنک پر حافظ حفیظ الرحمان اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی، وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی نااہلی کے فیصلے کو میرٹ پر قرار دے دیا۔