گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوگئی۔
سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ نے جمع کرائی، سیکرٹری اسمبلی نے تمام اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا۔
گزشتہ روزچیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیدیا تھا۔
راجہ اعظم گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ نامزد
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کو نامزد کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کا نام تجویز کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جی بی کی وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم متفقہ طور پرپی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔