گلگت : (دنیانیوز) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور ہو گئی ،نذیراحمدایڈووکیٹ 21 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں سپیکر امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اسمبلی میں 22 ارکان موجود تھے، سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 21 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ امجد علی زیدی کے حق میں صرف ایک ووٹ پڑا۔
حکومت اور اس کے اتحادی اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ، یوں نذیراحمد ایڈووکیٹ21 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے ۔
یاد رہے کہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے ڈھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا، امجد زیدی کے مستعفی ہونے سے انکار پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی ۔