استور : ( دنیا نیوز ) گلگت بلتستان کے ضلع استور کے جنگل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد درخت جل گئے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 3 ہزار سے زائد درخت جل گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔