بلوچستان کے 35 اضلاع میں اچانک دفعہ 144 کیوں نافذ کر دی گئی؟

Published On 05 July,2023 08:08 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے 35 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 35 اضلاع میں چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی نشستوں پر انتخابات کے موقع پر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کوئٹہ کے علاوہ دیگر 35 اضلاع میں تین دن کے لیے نافذ ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہو گی، دفعہ 114 کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہو گا۔