اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے بلوچستان میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی خطے کا مشترکہ درد ہے اور ہر جگہ اور ہر شکل میں ناقابل قبول ہے۔
ایران کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء اور ان کے اہل خانہ سے بھرپور تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔