تہران: (ویب ڈیسک) احسن رمضان نے ایرانی حریف کو شکست دیکر انڈر 21 ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
تہران میں ہونیوالے انڈر21 ایشین سنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایران کے کیوئسٹ کو شکست دی اوربیسٹ آف سیون فریم میں نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہونیوالے ایشین سنوکر چمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کو چار تین سے ہرایا تھا۔