کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل پر حملے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل پر حملے کے بعد 17 قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چمن : سب جیل میں قیدیوں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، متعدد قیدی فرار
وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔