بولان: مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

Published On 27 June,2023 05:12 pm

بولان: (دنیا نیوز) مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ڈاٹسن وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں دو خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ، حادثے کا شکار وین سبی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

لیویز ذرائع کے مطابق تشویشناک حالت میں ہسپتال آنیوالے مزید 4 افراد دم توڑ گئے جسے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہاہے۔