فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Published On 24 June,2023 11:09 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سمندری روڈ پر فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہو گیا، دھماکے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 27 سالہ افتخار، 54 سالہ امین اور 49 سالہ ارشاد شامل ہیں، فیکٹری میں دھماکا گیس لیکیج کے دوران لائٹر جلانے سے ہوا۔