فیصل آباد : دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق

Published On 21 June,2023 06:27 am

فیصل آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹرکوں کے درمیان تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔