رائیونڈ: موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم ، 2افراد جاں بحق

Published On 21 June,2023 09:45 am

رائیونڈ: (دنیانیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم دو افراد کی جان لے گیا ۔

ریسکیو کے مطابق افسوس ناک حادثے  میں موٹرسائیکل پر سوارتین افراد میں سے دو جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے جس کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پاجیاں کے رہائشی تھے ۔ 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور ٹرک کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔