مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی ہو گئے

Published On 24 June,2023 10:27 pm

مانسہرہ: (دنیا نیوز) نصرت خیل تورغر میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تعزیت کے سلسلے میں نصرت خیل آئے تھے کہ ان کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔