کراچی : گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

Published On 27 June,2023 03:34 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ناظم آباد دو نمبر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں نا معلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔