کوٹ رادھاکشن: ریس لگاتی موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Published On 25 June,2023 05:40 pm

کوٹ رادھاکشن: (دنیا نیوز) ریس لگاتی 4 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کوٹ رادھاکشن کے علاقے گھنیکے کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 4 موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاشوں اور شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔