نواب شاہ : دو مسافر بسوں میں ٹکر ، 8 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

Published On 25 June,2023 05:47 am

نوابشاہ : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواب شاہ مہران ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بسوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔