بالا کوٹ: جیپ کھائی میں جاگری، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

Published On 26 June,2023 09:24 pm

بالا کوٹ: (دنیا نیوز) مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بالاکوٹ کے علاقے سنگڑ کے قریب پیش آیا جہاں بے قابو جیپ کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مسافر جیپ بالا کوٹ سے سنگڑ جارہی تھی، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ ہسپتال میں ریفر کردیا گیا۔