لوئر کوہستان: سیاحوں کی گاڑی پہاڑ سے گر گئی، 6 افراد جاں بحق

Published On 27 June,2023 10:55 am

لوئرکوہستان: (دنیا نیوز) لوئر کوہستان میں سیاحوں کی گاڑی پہاڑ سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی بشام سے ضلع کولائی پلاس کی طرف جا رہی تھی جب راستے میں پہاڑ سے اتر کر گہری کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا جبکہ مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔