بلوچستان: سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم

Published On 25 June,2023 02:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اداروں کو صوبے میں قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سکیورٹی چیکنگ کیلئے قائم چیک پوسٹوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، کابینہ نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شاہراہوں پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا، چیک پوسٹ کا قیام محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔