کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان حکومت تمام حلقوں کو یکساں ترقی دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا، کسی بھی رکن یا اپوزیشن کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے دوران کوئی شور شرابہ نہیں ہوا، ماضی میں احتجاج، دھرنوں اور شور شرابہ میں بجٹ پیش ہونے کی روایات تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا مالی سال 2023-24ء کا 750 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش
انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کو اپنا حلقہ سمجھتا ہوں، کوشش کی کہ عام آدمی کی مشکلات کم ہوں، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے۔
وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اپنے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔