کوئٹہ : (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع خضدارمیں کانک ڈیم کے پانی میں ڈوب کر بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیم سے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، لڑکی کے پانی میں گرنے پر اس کے بھائی نے بچانے کی کوشش میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ دونوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے ، امدادی ٹیموں نے بچوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔