گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں حکومت بننے کا عمل نزدیک آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور ہم خیال گروپ سامنے آگیا۔
سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات اور دیگر تمام ریاست مخالف اعمال کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کے حوالے سے مشاورت کے بعد اعلان کروں گا۔
جاوید منوا نے مزید کہا ہے کہ ہم ہمیشہ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے جارحانہ رویے کیخلاف تھے، ہم سب سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر علاقے کی بہتر مفاد میں سوچنا ہوگا۔