راولپنڈی: (دنیا نیوز) سانپ کے کاٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ چک بیلی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں گھر میں ایک بچے کو سانپ نے کاٹا لیا، فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ ہسپتال منتقلی کےدوران راستے میں ہی فوت ہوگیا، بچے کی شناخت 7 سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی۔