اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ کے دوران پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فلیگ مارچ اسلام آباد، کانسٹیٹیوشنل ایوینیو اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کیا جا رہا ہے، فلیگ مارچ کا مقصد شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔