عالمگیر چچا نے اپنی شرائط پر زندگی بسر کی، چیلنجز میں خوش رہتے تھے: علی ترین

Published On 07 July,2023 07:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے مرحوم چچا کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمگیر چچا نے اپنی شرائط پر زندگی بسر کی اور ہمیشہ چیلنجز میں خوش رہتے تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چچا عالمگیر ترین کی یاد میں انہیں سوشل میڈیا پرخراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین نے لکھا کہ عالمگیر چچا ایک  کُول  چچا تھے، وہ زندگی سے بھرپور ایک کردار تھے جو زندگی، کاروبار یا کرکٹ میں درپیش چیلنجز میں ہمیشہ خوش رہتے تھے۔

علی ترین نے اپنے مرحوم چچا کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کا اچانک انتقال ان لوگوں کیلئے ناقابل برداشت المیہ ہے جو انہیں اچھی طرح سے جانتے تھے، اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش حال رکھے۔