لاہور : (دنیانیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی ۔
انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ ، مسلم لیگ ہاؤس جلانے سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے درخواست ضمانت پرسماعت کی،عدالت نے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔
تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دوجبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے، ڈاکٹریاسمین راشدنےاپنےوکیل کی وساطت سے ضمانتیں دائرکررکھی ہیں۔