لاہور: رنگ روڈ پرخوفناک ٹریفک حادثہ ، 2افراد جاں بحق

Published On 09 July,2023 09:32 am

لاہور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رنگ روڈ کے نزدیک محمود بوٹی کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محمودبوٹی میں ٹرک کی اچانک بریک سے تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی ، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔