سوات: مینگورہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2 بچے جاں بحق

Published On 10 July,2023 09:17 pm

سوات: (دنیا نیوز) مینگورہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

افسوسناک واقعہ مینگورہ کے علاقے وتکے میں پیش آیا جہاں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے، علاقہ مکین، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر 2 بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔