پشاور : ( دنیا نیوز ) ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے خیبرپختونخوا زون نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ چکمنی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے سمیت باور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کرلیں۔