پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
اساتذہ سے مذاکرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیروز جمال کاکاخیل نے کہا کہ ہم اساتذہ کی عزت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ اور گورنر کی ہدایت پر یہاں آئے اور ان کے مطالبات سنیں، ان کے جو بھی مسائل ہیں ان پر پیر کے دن اجلاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج
فیروز جمال کاکاخیل کا کہنا تھا کہ گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے گا، اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر بھی واپس لی جائے گی، اساتذہ ریڈ زون میں احتجاج نہیں کریں گے، پیر کے دن چیف سیکرٹری وطن واپس آئیں گے اور مطالبات حل کریں گے۔