لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلقہ امور پر بریف کیا۔
وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹس پر بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے میں اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
مزید برآں وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی تشکیل نو اور ایم ایل ون کے منصوبے پر پاک چائنہ جاری تعاون پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔