ساہیوال: (دنیا نیوز) زہریلا ملک شیک پینے سے دو بچے جاں بحق جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسپنسری روڈ کے رہائشی ملک آصف نامی شخص نے بچوں کے لئے ملک شیک بنایا تھا جسے پینے سے یہ واقعہ پیش آیا، پانچوں بچوں کو حالت غیر ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج سات ماہ کا انس اور تین سالہ حرم جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 سالہ ابیہا، 11 سالہ فائقہ اور 6 سالہ ایمان کی حالت تشویشناک ہے۔
بچوں کی نعشیں گھر پہنچے پر محلے میں کہرام مچ گیا ، 12 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا ، گھر والے غم سے نڈھال ہوگئے۔