اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ پہنچے۔
وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور مشیر وزیر اعظم احد چیمہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا
وزیر اعظم نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا، شہباز شریف نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔