اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
یاد رہے کہ سیونتھ ایونیو پر تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس میں طارق فضل چودھری کا بیٹا انزہ طارق زخمی ہوا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔
نماز جنازہ ن لیگ سیکرٹریٹ پارک روڈ چٹھہ بختاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک حادثے میں ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کا بیٹا جاں بحق
ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا غم بانٹنے والوں کا شکر یہ، میرے بیٹے کے جنازے میں آنیوالوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی آخرت کی منزلوں کی مغفرت کیلیے دعا کریں، میرے بیٹے جیسا خاندان میں کوئی نہیں تھا، انزہ طارق انتہائی نیک اور فرمابردار بچہ تھا۔