وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی ملاقات

Published On 17 July,2023 10:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ملاقات کی، چیئرمین واپڈا نے ملک میں جاری پن بجلی کے، کم لاگت توانائی پیدا کرنے والے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو بشمول داسو، دیامیر بھاشا، مہمند ڈیم، تمام میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کے آبی ذخائر پر حالیہ بارشوں کے اثرات کے متعلق بھی بریفنگ دی۔