سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہونہار اور قابل طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے، اس سے قبل وزیر اعظم نے لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اس سکیم میں انکا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔