اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی آم معیار اور ذائقے کے حوالے سے مشہور ہیں، آم کی برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔
مینگو فیسیٹول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آم کو یورپی منڈیوں تک متعارف کرا دیا، کاشت کار بھائیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، کاشت کاروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کا فیصلہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے والوں کے حق میں آئے گا۔