اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری منظور نہ ہو تو پرانی منظور شدہ مردم شماری پر الیکشن ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 54 میں دونوں صورتیں موجود ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات آج شام تک منظر عام پر آجائیں گی۔