قوم کو دعوے سے کہا تھا چیئرمین پی ٹی آئی بیرونی ایجنٹ ہے: مولانا فضل الرحمان

Published On 19 July,2023 09:09 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ حقائق سامنے آ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے دس سال پہلے جو قوم کو کہا تھا اور دعوے سے کہا تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حقائق تک پہنچ کر بات کی تھی کہ یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ اس کے رابطے ہیں، 2018ء میں موساد، را اور عالمی قوتوں کی طرف سے اس کی مالی مدد کی گئی اور اس کے حق میں پراپیگنڈے کیے گئے، ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں 75 سال بعد ناجائز تنقید کی جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا، قیام پاکستان کی اساس میں فلسطینیوں کی حمایت شامل ہے، اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد پہلی تقریر میں کہا کہ خارجہ پالیسی میں نوزائیدہ مسلم ملک کا خاتمہ شامل ہے۔