گورنر خیبرپختونخوا نے بھتہ طلب کیے جانے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

Published On 17 July,2023 10:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خود سے بھتہ طلب کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

اپنے ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے بھتہ طلب کئے جانے سے متعلق خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھتہ طلب کئے جانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

حاجی غلام علی نے مزید کہا ہے کہ بھتہ مانگنے سے متعلق نہ کوئی پیغام وصول ہوا اور نہ کوئی فون آیا، اخبارات، نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بالکل غلط اور من گھڑت ہیں۔