صدر نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون کا استعفیٰ منظور کر لیا

Published On 19 July,2023 10:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

صدر نے جہانگیر خان جدون کے استعفے کی منظوری آئین کے تحت دی، جہانگیر خان جدون کی جگہ ایاز شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

جہانگیر خان جدون نے چند روز قبل اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا، استعفے میں کہا گیا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔