وزیر اعظم شہباز شریف سے سردار اختر مینگل کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

Published On 20 July,2023 10:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اطلاق میں اہم کردار کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم نے ملکی بہتری کیلئے حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، احسن اقبال اور مشیر وزیر اعظم احد چیمہ بھی موجود تھے۔