شکارپور: (دنیا نیوز) تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے گداگر خاتون بچے سمیت جاں بحق ہوگئی۔
افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر سلطان کوٹ تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں تیز رفتار نے سڑک کنانے بھیک مانگنے والی خاتون کو بچے سمیت کچل ڈالا جس سے وہ بچے سمیت موقع پر دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتوں کی شناخت 45 سالہ روبینہ شیخ اور بچہ کی شناخت جاوید شیخ کے نام سےہوئی ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
حادثہ کے بعد کار ڈرائیور کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے کار کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔