شانگلہ: جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Published On 20 July,2023 09:44 pm

شانگلہ : (دنیا نیوز) مسافروں سے بھری جیپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تحصیل چکیسر لنڈسوسک روڈ پر کافر موری کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد دے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال الپور منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔