لسبیلہ : مسافر کوچ الٹ گئی ، 3 مسافر جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی

Published On 15 July,2023 07:07 am

لسبیلہ : ( دنیا نیوز ) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لسبیلہ کے علاقے بیلہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔