سیہون: (دنیا نیوز) آمری کے قریب وین اور کار کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ نیشنل ہائی وے پر آمری کے قریب پیش آیا، حادثے میں کار کا ڈرائیور غلام نبی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ وین میں سوار 14 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق دادو کے علاقے خیر پور ناتھن شاہ سے ہے، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا۔