کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پانی چور مافیا کی مبینہ سرپرستی کے الزام پر اینٹی تھیفٹ سیل کے ایک افسر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے کراچی میں پانی چوری سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے اینٹی تھیفٹ سیل ٹیم 2 کے سربراہ عامر خان کی جگہ 18 گریڈ کے ایکسیئن عبدالله عمران کو سربراہ بنا دیا۔
عبدالله عمران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق عامر خان ٹیم 2 کے سربراہ عبدالله عمران کے معاون کے طور پر کام کریں گے۔